ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں YDAاٹک کی کی اپیل پرینگ ڈاکٹرز ، ایڈہاک ڈاکٹرز نے ایڈہاک بھرتی ڈاکٹرز کی مستقل تعیناتی اور مراعات کے حق میںعلامتی ہڑتال کر دی ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے YDAکی ہڑتال کی حمایت کر دی، 15سے زائد ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کرنے پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاعملی کا اظہار کر دیا ،
پنجاب بھرکی طرح اٹک میں بھی YDAکی اپیل پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ڈاکٹرز کونوکریوں سے نکالے کے خلاف علامتی ہڑتال کردی ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹرملک سبطین نے حکومت سے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کے فوری حل کی حمایت میں کہا کہ ایک ایڈہاک ڈاکٹرز کو رینیو کیا جائے اور ایک5سے 10سال سے زائد کام کرنے والے ڈاکٹرز کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے
ہسپتال آئے مریضوں نے شکایت کی کہ ہم صبح سے آئے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے کافی پریشان ہیں
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جواد الہی نے ہسپتال کے معاملات معمول کے مطابق چل رہے ہیں ، مریضوں کو دوائی مل رہی ہے جبکہ ڈاکٹر ز کی موجودگی کا ہمارے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سجاد نے اپنی پوری تنظیم کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز کے مطالبات جائز ہیں حکومت اپنے ترقیاتی کاموں کو کم کرکے ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور مراعا ت کو بڑھائیں
ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے ذریعہ حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے تمام ڈاکٹر ز کے مساوی حق دیا جائے ، مطالبا ت منظور نہ ہونے پر گورنر پنجاب سے ملاقات کرکے مسائل کے حل پر مجبور کیا جائے گا۔