گورنر فیصل کریم کنڈی نے گنڈاپور کی جانب سے وفاقی محکموں میں مداخلت کی مزمت کرتے ہوئے کیا کہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا گنڈاپور براہ راست مداخلت کے بجائے مجھ پر چھوڑ دیں وفاق سے معاملات بہتر ہونگے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی غضنفر شاہ بخاری کی رہائش گاہ کاٹھگڑھ سادات میں جلسہ عام سے خطاب
انہوں نے کہا کہ ہم نے گالم گلوچ سے آگے بڑھ کر علاقے کی ترقی پر توجہ دینی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی طرز سیاست اور ہماری سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے
گومل یونیورسٹی کا کیمپس اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا بسوں کا گفٹ دیں گے۔پہاڑپور میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لائیں گے۔۔ڈیرہ اسماعیل خان کا نیا ائیرپورٹ بنانے جا رہے ہیں جلد ہی انٹرنیشنل پروازیں ڈیرہ اسماعیل خان سے اڑان بھری گی ۔
فیصل کریم کنڈی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وفاق کے معاملات مجھ پر چھوڑ دینگے انشاء اللہ مسائل حل ہونگے۔انہوں نے گنڈاپور کو وارننگ دی کہ
زبردستی وفاقی محکموں میں مداخلت نا کریں۔انہوں نے کہا
ہر کام ٹیبل ٹاک سے حل ہوتا ہے جو کہ ان کا رویہ نہیں ہے۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کوٹ ادو گرڈ کا بٹن بند کرنا تھا اس کے بجائے ڈیرہ اسماعیل خان میں گرڈ سٹیشن بند کرنے نکل پڑے ہیں