آزاد کشمیر میں ظلم کی انتہا مقتول کی 14 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا دوسری نے دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کی قاتل نے عدالت میں دئیت کے طور پر مکان اور زمین دینے کا جج کے سامنے کیا گیا وعدہ ایفا کرنے سے انکار کردیا

مظفر آباد آزاد کشمیر میں ظلم کی انتہا مقتول کی 14 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا دوسری نے دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کی قاتل نے عدالت میں دئیت کے طور پر مکان اور زمین دینے کا جج کے سامنے کیا گیا وعدہ ایفا کرنے سے انکار کردیا
مچھیارا کوٹلہ کے گاؤں ٹھور مالی سے بیوہ بی بی جان کی 14 سالہ بیٹی اورنگزیب ولد جان محمد بنارس گجر صابر تین خواتین کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا والدہ کو چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا جبکہ دوسری بہن نے بھاگ کر جان بچائی بیوہ بی بی جان کی لوئر پلیٹ واک وے پر بیٹی سمیت دریائے نیلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش مقامی افراد تنویر عباسی ضمیر شاہ الیاس اور دیگر نے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی میڈیا سے ٹیلی فون پر رابطہ میڈیا نے بیوہ خاتون کو ایس ایس پی مظفراباد کے پاس بیٹی کی بازیابی کے لیے بھیج دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوہ بی بی جان زوجہ محمد اشرف ساکن مچھیارہ دلیار نے بتایا کہ اس کے خاوند کو 14 سال قبل دیور اورنگ زیب نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا تھا علاقہ کے معززین۔ کے جرگہ میں خاوند قتل دیت میں ایک مکان دو کنال اراضی جج کے سامنے قاتل نے لکھ کر دیا 14 سال گزرنے کے باوجود دیت میں دی گئی زمین و مکان کا قبضہ قاتل نے نہیں دیا بلکہ جمعرات کے روز میرے گھر پر رات دو بجے ساتھی اغوا کاروں اور خواتین کے ہمراہ حملہ کیا مجھے رسیوں سے باندھا اور میری 14 سالہ نابالغ بیٹی شازیہ کو اغوا کر کے لے گئے پٹہکہ چوکی میں ایف ائی ار درج ہے لیکن ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہیں بیوہ نے صدر ریاست وزیراعظم چیف جسٹس سپریم کورٹ چیف جسٹس عدالت العالیہ اسپیکٹر جنرل پولیس ایس ایس پی مظفراباد ڈی سی مظفراباد میڈیا سے اپنی بیٹی کی فوری بازیابی اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں