پشاور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی / بجلی بحالی انوکھا انداز ویڈیو وائرل ،
پشاور: رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر دس فیڈرز کی بجلی بحال کردی،
پشاور :ویڈیو میں رکن اسمبلی کو ا نکے ساتھیوں کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے ،
پشاور: گرڈ سٹیشن پر ہی رہونگا اور بجلی بند نہ کرنے دونگا فضل الہی
پشاور: پیسکو اور ضلعی انتظامیہ نے بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا تھا،
پشاور: شیڈول کی خلاف ورزی پر گرڈ سٹیشن آکر بجلی خود بحال کرنی پڑی ،رکن صوبائی اسمبلی فضل الہ
رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی/ پیسکو مراسلہ
پشاور:ایس ڈی او رشید گڑھی سب ڈویژن پیسکو نے رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ لکھ دیا،
پشاور: ایم پی اےفضل الہی اور جمیل نامی شخص نے 45 افراد کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا مراسلہ کا متن
پشاور:ایم پی اے فضل الہی نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر چالو کرائے مراسلہ کا متن
پشاو:زبردستی فیڈر چالو کرانے سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،مراسلہ کا متن
پشاور:ایم پی اے فضل الہی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،مراسلہ
بجلی لوڈشیڈنگ/وزیراعلی بیان*
واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے اور وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا پختونخوا کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، سردار علی امین گنڈاپور
اگرچہ واپڈا کے مقامی اہلکار اپنے بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کردی گئی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، علی امین گنڈاپور
لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، وزیر اعلی
لیکن وفاق کی طرف سے جو کمٹمنٹ کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہورہی، علی امین گنڈاپور
پی ڈی ایم کی حکومت ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، وزیر اعلی
صوبے کے مختلف مقامات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں، علی امین گنڈاپور
وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر اعلی
اس معاملے پر ہم چپ نہیں رہیں گے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور جواب مانگیں گے، وزیر اعلی
بجلی کے ترسیل کے نظام میں کمی خامیوں کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور
ہم پوری طرح تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، وزیر اعلی
اس وقت وفاق میں بیٹھی یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، علی امین گنڈاپور
یہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے غیر قانونی طور پر بنی ہوئی ہے، وزیر اعلی
جن لوگوں نے ان کو حکومت میں بٹھایا ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ان سے کہیں کہ یہ اپنا رویہ درست کریں، علی امین گنڈاپور
اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلے گی، وزیر اعلی
اور عوام جمہوری طریقے سے احتجاج کے ذریعے ان کا رویہ درست کرے گی، علی امین گنڈاپور
اگر ایسا ہوا تو ان سمیت ان کے لانے والوں کو بھی بہت تکلیف ہوگی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
اور اگر تکلیف ہوگی تو اس کی آواز دور تک جائے گی، علی امین گنڈاپور
پشاورمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور زبردستی بجلی بحال کرنیوالوں کےخلاف مقدمات درج
رکن اسمبلی فضل الہی کےخلاف کارسرکارمیں مداخلت پررحمان باباپولیس سٹیشن میں مقدمہ درج
تحصیل چئیرمین متھراانعام اللہ خان کےخلاف متھرا میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
جمیل خان ہزار خوانی کےخلاف رحمان بابا پولیس سٹیشن میں ایف آئی آردرج کرادی گئی
تمام ایف آئی آرز متعلقہ ایس ڈی اوز کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہیں
جمیل خان نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ گرڈ سٹیشن رحمان بابامیں زبردستی اور غیر قانونی طورپر بجلی چالو کی۔ایف آئی آر کا متن
رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی بجلی کی بحالی سے 30ہزار یونٹ بجلی سپلائی کی گئی
حکومتی خزانے کو 13لاکھ 20ہزارروپے کا انقصان پہنچایاگیا
جمیل خان اورانکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش
تحصیل چئیرمین متھراانعام اللہ خان نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ گرڈ سٹیشن ورسک میں زبردستی اور غیر قانونی طورپر بجلی چالو کی ایف آئی آر کا متن
ورسک گرڈ سٹیشن سے زبردستی بجلی کی بحالی سے 2لاکھ 28ہزار یونٹ بجلی سپلائی کی گئی
حکومتی خزانے کو ڈیڑھ کروڑہزارروپے کا انقصان پہنچایاگیا،