صدر عادف علوی ترکی کے 3 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ دورے پرترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلی ترک حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کررہیہیں۔ قیام کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر اردگان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں