اوباڑو/اغواء کا منصوبہ ناکام
شہید دین محمد لغاری تھانہ کے حدود میں پولیس نے اغواء کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس
ڈاکوؤں نے اٹک کے رہائشی تین افراد ناصر کلیم، شعیب اور شمشاد کلیم کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس
ڈاکوؤں نے سستی گاڑیاں بیچنے کی پرکشش لالچ دے کر تینوں افراد کو راونتی کچے کی طرف بلایا تھا، پولیس
پولیس نے جدید سہولیات کے ذریعے ڈاکوؤں کے موبائل نمبر ٹریس کرکے کاروائی کی، پولیس
ڈاکو تینوں افراد کو اغواء کر رہے تھے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس
ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا ڈاکو گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر گھنے جنگل کی طرف فرار ہوگئے، پولیس
مزید نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جا رہا ہے، پولیس
کوئی بھی پاکستانی شہری سستی گاڑیوں کی لالچ یا لڑکیوں کے جھانسے میں کچے کی طرف سفر نہ کرے، پولیس