اسلام آباد ہائیکورٹ
کراچی میں تعینات پولیس افسر حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف تادیبی کاروائی مکمل نا ہونے پر شہری کا ہائیکورٹ سے رجوع
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایس ایس پی کراچی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کو نوٹس جاری ، جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
درخواست گزار کے مطابق دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہیں ہوئی ، حکم نامہ
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پولیس افسر حفیظ الرحمن بگٹی 26 جون تک جواب جمع کرائیں حکم نامہ
حفیظ الرحمن بگٹی کو کام سے روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری
شہری سجاد ندیم ہاشمی نے پولیس افسر کے خلاف درخواست دائر کی
پولیس افسر حفیظ الرحمن بگٹی اور پولیس پارٹی کے خلاف میری شکایت پر مقدمہ درج ہے ، درخواست
مقدمہ اغوا ، تھریٹس ، ٹارچر اور اختیار کے غلط استعمال کے تحت درج ہے ، درخواست
حفیظ الرحمن بگٹی نے ذاتی رنجش میں اختیار کا غلط استعمال کرکے 4 تھانوں کی پولیس میرے خلاف کاروائی کے لیے بھیجی ، درخواست
پولیس کی میرے خلاف کاروائی کاروائی غلط ثابت ہوئی جس پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج ہوا ، درخواست
پنجاب پولیس نے اپنی محکمانہ انکوائری میں غیر قانونی آرڈر پر عمل کرنے پر پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا ، درخواست
آئی جی پنجاب نے پولیس افسر حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف کاروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا ، درخواست
ایڈیشنل آئی جی سلطان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکوائری افسر مقرر کیا، درخواست
میری شکایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکوائری شروع کی لیکن رپورٹ سامنے نہیں آئی ، درخواست
حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف انکوائری رپورٹ پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیا کیا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ، درخواست
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا جائے حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف انکوائری کی سفارشات فراہم کریں ، استدعا
اگر کاروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی تو عدالت مناسب وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے ، درخواست