میاں چنوں گھریلو ناچاقی پر سنگدل باپ اپنے 17 سالہ قتل بیٹے کو قتل کرکے نعش ٹبے میں دبا دی تین ماہ بعد مقتول بیٹے کی نعش برآمد
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 110 پندرہ ایل میں عبدالرحمن نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنے سگے بیٹے 17 سالہ ثاقب کو قتل کرکے نعش کو گاوں کے باہر ریتلے ٹبہ میں گڑھا کھودکرچھپا دیا تھا ملزم گزشتہ تین ماہ سے پولیس کی حراست میں ملزم نے آج اقرارجرم کرکے نعش کی نشاندہی کردی جس پر ایس ایچ اوتھانہ صدر راوذیشان نے نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔واضح رہے ملزم نشہ کاعادی ہے اور اپنی بیوی پرتشددکرتاتھا بیٹا باپ کومنع کرتاتھا جس پر سگے باپ نے بیٹے کوموت کی نیند سلادیا