سرحد چیمبر آف کا مرس پشاورکے صدر فواد اسحاق نے وفاقی حکومت کے بجٹ کوعوام اور تاجر برداری کے لیے مزاق قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے صرف سرکا ری ملازمین کے بارے میں سوچا ہے،جبکہ بجٹ میں کچھ اداروں پر نئے ٹیکس عائد کر کے تاجربراداری کومعاشی قتل کر نے کا منصبوبہ بنا یا ہے،،،بجٹ میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے د ی گی تجویز مکمل نظرانداز کی گی ہے
وی او
وفاقی حکومت نے ما لی سال2024-25کا بجٹ پیش کر دیا ہے،،،،سرحد چیمبر آف کا مرس پشاور میں برائے راست وفاقی بجٹ دیکھنے کے بعد صدر چیمبر آف کا مرس فواد اسحاق نے پر یس کا نفرس کر تے ہو ئے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بجٹ میں صرف سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ تاجربرداری کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم کم ہو کر 8ارب روپے پر آگیا ہے،،
ساٹ،،،فواد اسحاق
بجٹ تقریر کے بعد اظہار خیا ل کر تے ہو ئے فواد اسحا ق نے بتا یا کہ بجٹ میں ضم اضلاع کے لیے کوئی خاص اعلا ن نہیں ہوا،سب سے زیادہ متا ثر اضلاع کے لیے صرف 64ارب روپے مختص کر نا ضم اضلاع کے ساتھ ذیادتی ہے،،وفاقی حکومت نے ہر بار کی طرح اس بار بھی ضم اضلاع کے لیے کو ئی خاص پلان تیار نہیں کیا،
بریفنگ کے موقع پر فواد اسحاق نے سکو لوں میں فری لنچ دینے کی تجویز کو خوش آئین قرار دیا جبکہ آئی ٹی سیکٹر،سولر پینلزاور بیٹریز پر میں جو رعایت کی بات کی گی ہے اس کو بھی خوب سراہا،کیمر ہ مین فیصل اقبال کے ساتھ عدنان شاہد سچ نیوز پشاور،