تھانہ لاوہ کے علاقہ پچنند میں سگی بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا ، پولیس ذرائع
60 سالہ محمد رزاق کو گھریلو جھگڑے پر اسکی بیٹی فوزیہ بہرام نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا ، پولیس ذرائع
سگی بیٹی نے کلہاڑی ماری جو محمد رزاق کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
لاش کو آر ایچ سی لاوہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔