صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت -بلتستان انجینئر امیر مقام کی ملاقاتیں

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت -بلتستان انجینئر امیر مقام کی ملاقاتیں

صدر ِمملکت کی دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے ، صدر مملکت

گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، صدر مملکت

گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے ، صدرِمملکت

گزشتہ دنوں گورنر گلگت-بلتستان اور گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین نے صدر ِ مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھا

صدر مملکت نے ملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی

***

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں