خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران 65پولیس جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے جبکہ رواں سال سی ٹی ڈی نے مختلف آپریشن کے دوران 117 دہشتگرد وں کو ہلاک اور 299 کو گرفتار کیا،،،
پشاورسمیت خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں رواں سال میں 65پولیس جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے۔رواں سال دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات وزیر اعلی،گورنر اورآئی جی پولیس کے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ہوئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں 237دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے،دہشت گردی واقعات میں 65پولیس اہلکاروطن پر قربان ہوئے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رواں سال 86پولیس اہلکارزخمی
پولیس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ اسما عیل خان میں 37 رونماہوئے جن میں 17 پولیس اہلکار شہیدہوئے۔ ٹانک میں 33 شدت پسندی کی واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہیدجبکہ2 اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں شدت پسندی کے 22 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی ہوئے،
لکی مروت میں شدت پسندی کے 18 واقعات میں 5 پولیس جوان شہیدجبکہ2 زخمی ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں شدت پسندی کے 8 واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہیدجبکہ 3 زخمی ہوئے۔ رواں سال پشاور میں 7 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔باجوڑ میں شدت پسندی کے 14 واقعات میں 11 پولیس اہلکار شہید، 32 زخمی ہوئے۔ رواں سال سی ٹی ڈی نے مختلف آپریشن کے دوران 117 دہشتگرد وں کو ہلاک اور 299 کو گرفتار کیا،