ارمچی، لاہور کے درمیان معمول کی پروازیں بحال
ارمچی(شِنہوا) چائنہ سدرن ایئر لائنز نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان 13 جون سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
چائنہ سدرن ایئرلائنز کی سنکیانگ برانچ کے مطابق یہ پرواز ارمچی اور پاکستان کے درمیان دوسرا روٹ ہے جو ہر منگل ، جمعرات اور اتوار کو دونوں ملکوں کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس سے ارمچی اوراسلام آباد کے درمیان پروازیں ممکن ہوں گی اور چینی اور پاکستانی مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے گا۔
اس روٹ کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے حکام، تاجروں، طلباء اور سیاحوں کو سہولت ملےگی۔ ایک مسافر فان ریمی نے بتایا کہ انہیں ارمچی پہنچنے کے لیے لاہور سے شی آن یا چھینگڈو جانا پڑتا تھا۔
اس سال جون سے سنکیانگ سے وسطی اور مغربی ایشیا تک کے راستوں کی بحالی کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ اب تک چائنہ سدرن ایئرلائنز نے سنکیانگ سے لاہور تک کے روٹ سمیت 11 بین الاقوامی روٹس دوبارہ شروع کردیے ہیں۔