وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وزیراعظم کا طیارہ لاہور لینڈ کر گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئےوزیراعظم کا طیارہ لاہور لینڈ کر گیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا،کہتے ہیں پاک چین راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغازگیا
وفاقی وزیرپاوراویس لغاری کی چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سےملاقات

وفاقی وزیرنےسولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کےصدر ژن گولی سے ملاقات کی

ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی،اعلامیہ

پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے،اویس لغاری

چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اویس لغاری

وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی،اعلامیہ

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین*

*پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون طے*

*وزیرِ اعظم نے تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی.*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شی-آن میں صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) جاؤ ایدا (Zhao Yide) کی ملاقات.

جاؤ ایدا نے شانشی کی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا.

شی-آن کی قیادت اور اسکے عوام کے پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہیں. وزیرِ اعظم.

شی-آن میں تاریخی جگہوں کو دیکھ کر چینی کاریگروں کی ہنرمندی نے متاثر کیا. وزیرِاعظم.

چینی حکومت بالخصوص شانشی کی حکومت نے بہترین طور سے اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے. وزیر اعظم.

ہمارے دورہءِ چین کے دوران پاکستانی وفد کو تاریخی استقبال دیا گیا. وزیرِ اعظم.

گزشتہ روز چینی اعلی قیادت سے کامیاب ملاقات رہی. وزیرِ اعظم.

عزت مآب صدر شی جن پنگ نے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا اور اس پر خوشگوار گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم.

پاکستان اور چین دو آہنی بھائی ہیں جن کی شراکت داری، تعاون اور تاریخی برادرانہ تعلقات مثالی ہیں.

چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے. وزیرِاعظم.

شانشی نے کویڈ19 کے دوران پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی. وزیرِ اعظم

چینی قیادت کی ترقی پسندانہ سوچ نے چین کو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بنایا. وزیرِ اعظم.

شانشی جدید زراعت اور گرین انرجی میں پوری دنیا میں مثالی نام رکھتا ہے. وزیرِ اعظم.

پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت میں تعاون کی دعوت دیتا ہوں. وزیرِ اعظم.

پاکستان شانشی سے جدید زراعت اور گرین انرجی کے شعبے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے. وزیرِ اعظم.

حکومت نہ صرف جدید زراعت بلکہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے انکی برآمدات کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیرِ اعظم

حکومت کی اولین ترجیح ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے. وزیرِ اعظم.

جاؤ ایدا نے وزیرِ اعظم کو شانشی اور شی-آن کی اقتصادیات اور مصنوعات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا.

پاکستان اور شانشی کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں. جاؤ ایدا

شانشی کی حکومت پاکستان کی زراعت و گرین انرجی کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے. جاؤ ایدا

آپکی چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب اور سودمند رہیں جو خوش آئند امر ہے. جاؤ ایدا.

شی-آن کی جامعات میں پاکستانی طلباء کی کثیر تعداد زیرِ تعلیم ہے. جاؤ ایدا.

پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں. جاؤ ایدا.

ملاقات کے بعد جاؤ ایدا نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا.

ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی شریک تھے.
ای کامرس اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء کے چینی کاروباری سربراہان سے اجلاس

بیجنگ میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ شعبوں میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے دو طرفہ کامیاب سیشن منعقد

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان کے چینی حکام سے مذاکرات

انفراسٹرکچر، ماڈرن ایگریکلچر،لاجسٹک، سپلائی چین مارکیٹ و ہیلتھ کئیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی

آرٹیفیشل انٹیلی جنس،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گڈزپر بھی انویسٹمنٹ کی جائے گی

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی چینی حکام کو پاکستان میں مکمل ساز گار ماحول کی یقین دہانی

ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے چین سے پاکستان میں سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے:عبدالعلیم خان

ای کامرس پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں بزنس کا اصل مستقبل ہے:وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی گفتگو

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ اور بیجنگ کے 60سالہ پرانے سی زیڈ کے ہورائے گروپ کا مشترکہ اجلاس

گروپ چیئرمین لیو یافی،جنر ل مینجر صوفیہ لی،ڈیوی ڈانگ،چن وینلونگ اور شی جی ملاقات میں شامل

وفاقی وزیر کامر س جام کمال کی چینی حکام کو پاکستان میں تجارتی حوالوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان میں انڈسٹری اکیڈمیا ریسرچ اور ایسٹ مینجمنٹ پر دو طرفہ تعاون سے کام ہوگا:اجلاس میں گفتگو

وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے ٹینگشن ڈونگھا آئرن سٹیل گروپ کے وفد کی بیجنگ میں ملاقات

پاکستان سٹیل ملز اورآئرن کے مختلف شعبو ں میں سرمایہ کاری و دیگر امور پر بات چیت،امکانات پر غور

سینئر ایڈوائزر ٹو ڈونگھا گروپ چیئرمین مس لو شو کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو انویسٹمنٹ امور پر بریفنگ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا تاریخی دورہ کامیاب رہا ہے،ایک دن میں وزیراعظم چین لی چھیانگ کے ساتھ ظہرانہ اور مذاکرات اور چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ عشائیہ اور مذاکرات کئے ہیں،وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہے

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثےٹیراکوٹا وارئیر میوزیم (Terracotta Warriors Museum) کا دورہ کیا.

گزشتہ روز چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی-آن میں ٹیرا کوٹا وارئیرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی.

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

وزیرِ اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی.

عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں. وزیرِ اعظم.

دوسو برس قبل مسیح کے چینی کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے. وزیرِ اعظم

چینی حکومت کی اس تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی قابل تقلید ہے. وزیرِ اعظم.

چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے. وزیرِ اعظم

چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر انکا بے حد مشکور ہوں. وزیرِ اعظم.

پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے. وزیرِ اعظم

پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے. وزیرِ اعظم.

وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی دورے کے دوران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے ہر محاذپہ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عہد کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ھمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں۔ ھماری دوستی لازوالُ ھے۔

خواجہ آصف توقع ظاہر کی کہ چینی صدر پاکستان کو معاشی مشکلات کے حل میں بھر پور مدد دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں