سینٹ سے گزشتہ ہفتے کارکن صحافیوں کی تنخواہوں اور
کنٹریکٹ سے متعلق پیمرا ترمیمی بل 2020 مسترد ہونے کے خلاف صحافیوں کا احتجاجا پریس گیلری سے واک آؤٹ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی آر اے کے مطالبہ پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے معاملہ پر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی رولنگ دے دی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر بیرسٹر سینیٹر محمد علی سیف اور سینیٹر انوار الحق کی پریس لائونج میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت سے بات چیت
پی آر اے کے صدر بہزادسلیمی ، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو مسترد شدہ بل کے حوالے سے اپنے موقف اور مطالبات سے آگاہ کیا
پی آر اے کی مسلسل کوششوں سے سینٹ میں کارکنوں کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ سے متعلق بل سینٹ میں آیا مگر اپوزیشن نے کثرت رائے سے مسترد کرادیا۔ صدر پی آر اے بہزاد سلیمی پی آراے کا مطالبہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ صحافیوں کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے معاملہ پر سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں ۔ صدر پی آراے بہزادسلیمی پی آراے پارلیمانی لیڈروں کی کمیٹی میں مجوزہ قانون پر اتفاق رائے کے لیے اپنا موقف پیش کرے گی ۔ صدر پی آراے سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے دو مرتبہ بل زیر غور آیا اپوزیشن کی اکثر ارکان نے بھی حمائت کی مگر ایوان میں اچانک مخالفت کردی۔ سیکرٹری جنرل پی آراے اگر اپوزیشن کو کوئی اعتراض تھا تو وہ قائمہ کمیٹی میں بل پر تحفظات دور کرلیتی مگر وہاں سپورٹ کرکے ایوان میں مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیکرٹری جنرل پی آر اے ایم بی سومرو۔ بیرسٹر سیف نے پی آراے کی قیادت کی بات چیت سے سینیٹ کو آگاہ کیا بیرسٹر سیف نے پی آراے کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کے مطالبہ کرتے ہوئے اس کی حمایت بھی کی صحافیوں کا پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ جائز ہے جلد بنائیں گے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رولنگ۔ انہیں نے اعلان کیا کہ پارلیمانی کمیٹی ضرور بنائی جائے گی پیپلزپارٹی کے سینیٹر سینیٹر شیری رحمن نے بتایا کہ پی ایف یو جے اور کراچی پریس کلب سے بات ہوئی ہے انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کی تنخواہوں کا معاملہ پیمرا کو نہ بھیجنے کے اپوزیشن کے موقف کی حمائت کی ہے میڈیا کارکنان کے حقوق کے ساتھ ہیں مگر تنخواہوں کا معاملہ پیمرا کو نہیں دینا چاہئے۔ میڈیا کارکنان کی تنخواہوں کا پیمرا کی بجائے معاملہ پریس کونسل کو بھیجا جانا چاہئے پی ایف یو جے کی رائے ہے پی بی اے پر دباو بڑھانا چاہئے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم کارکنان کے حقوق کے لئے کوئی بھی شرائط قبول نہیں کریں گے۔ کارکنان کے حقوق کے لئے پہلے سے شرائط لگانا درست نہیں
