ملائیشیا، افغان طالب علم کی سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن

کابل (الامارہ ) ملائیشیا کی ملایا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کے افغان طالب علم نقیب اللہ صدیقی نے اپنے شعبہ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملائیشیا میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر نقیب اللہ احمدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغان سافٹ ویئر انجینئر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملائیشیا میں تمام افغان طلباء کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں