چئیرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کونسلر کی جانب سے سپورٹس گراوُنڈ کے کمروں پر کیا گیا قبضہ واگزار کروا دیا

چئیرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کونسلر کی جانب سے سپورٹس گراوُنڈ کے کمروں پر کیا گیا قبضہ واگزار کروا دیا
اسلام آباد کے عالاقے جی سکس ون G-6/1 لال مسجد کے بالمقابل مکتبہ مارکیٹ میں واقع سی ڈی اے کے سپورٹس گراوُنڈ پر چار کمرے تعمیر کئے گئےتھے تاکہ مختلف سپورٹس ٹیموں کو یہاں پر سامان رکھنے اور دیگر انتظامات کے لئے کمرے الاٹ کر دئیے جائیں مگر ایک عرصہ سے چوہدری عمر نامی پی ٹی آئی کے مقامی کونسلر نے ان کمروں بر قبضہ کر رکھا تھا۔ چوہدری عمر نے دو کمرے کرائے پر لگا رکھے تھے۔ اور یہاں پر قبضہ گروپ کے لوگ غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں میں مصروف رہتے تھے۔ جسکے باعث اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا تھا۔ مقامی لوگوں نے تنگ آ کر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو شکایت کی ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے چئیرمین نے انفورسمنٹ ٹیمیں روانہ کیں۔ انفورسمنٹ عملے نے کامیابی سے ان کمروں کو واگزار کروا کے چاروں کمروں کو سیل کر دیا۔ جس پر مقامی لوگوں کو سکھ کا سانس آیا اور انہوں نے چئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں