جمخانہ کلب کی ایک سو سترہ ایکٹر سے زائد زمین کو 2050ء تک پانچ ہزار روپے سالانہ لیز پر دینے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قائد پر تنقید پر حکومتی اور اپوزیشن رکن آپے سے باہر ہوگئے، ایک دوسرے کو گالیاں، تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوا تو مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شیخ امتیاز کو شٹ اپ کہہ دیا، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، جمخانہ کلب کو لیز دینے کے معاملے پر وزیر پارلیمانی امور نے جمخانہ کلب کی ایک سو سترہ ایکٹر سے زائد زمین کو 2050ء تک پانچ ہزار روپے سالانہ لیز پر دینے کا انکشاف کردیا،

سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں ایوان میں اسوقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مجتبیٰ شجاع الرحمن کی تقریر کے دوران شیخ امتیاز میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، مجتبیٰ شجاع الرحمن غصہ میں آ گئےاور شیخ امتیاز کو شٹ اپ کہہ دیا اور کہاکہ سپیکر صاحب اس شخص کو کہیں آرامُ سے بیٹھےوگرنہ ان کا منہ توڑ دوں گاجس پر حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر شور شرابا شروع ہوگیا اجلاس کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن اور شیخ امتیاز ایک دوسرے پر حملہ کرنے کیلئے اپنی سیٹوں سے اٹھ گئے، سپیکر نے معاملہ ٹھنڈا کیا تو مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جو بھی غلط لفاظ کہے اس پر معافی مانگتے ہیں دوسری جانب اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کہاکہ اگر کوئی غلط بات ہوئی ہے ہم بھی حکومت سے معافی مانگتے ہیں، ایوان میں پارلیمانی امور نے بتایاکہ جمخانہ کلب کی ایک سو سترہ ایکٹر سے زائد زمین کو 1913سے 1921تک سولہ سو روپے ٹھیکہ پر دیا گیاجبکہ 1996 سے2050ء تک سالانہ پانچ ہزار روپے فی ایکٹر زمین لیز پر دی گئی، اس موقع پر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے انکشاف کیاکہ جمخانہ کلب میں شراب غیر قانونی طورپر فروخت ہوتی ہے،ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں