لاہور , 30 جون 2021 کے لاک ڈاون آرڈرز میں توسیع کے احکامات جاری, گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں اگست کے لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات جاری, آرڈرز فوری نافذالعمل ہوں گے اور جب تک این سی اؤ سی سے نئی ہدایات نہ آ جائیں, ماہ اگست میں نافذالعمل رہیں گے,

لاہور ,
30 جون 2021 کے لاک ڈاون آرڈرز میں توسیع کے احکامات جاری,

گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں اگست کے لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات جاری,

آرڈرز فوری نافذالعمل ہوں گے اور جب تک این سی اؤ سی سے نئی ہدایات نہ آ جائیں, ماہ اگست میں نافذالعمل رہیں گے,

این سی او سی کی مزید ہدایات موصول ہونے تک آگست میں پہلی ہدایات ہی نافذالعمل رہیں گی,

تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 10 بجے تک ہوں گے,

تمام مزارات پر صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی, 30 سال سے کم عمر لوگوں کو مزارات جانے کی اجازت نہیں ہو گی,

تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں,

تمام میڈیکل سروسز, فارمیسیز, طبی مراکز صحت, ویکسینیشن سینٹرز بروز اتوار کام کر سکتے ہیں,

پیٹرول پمپ, تندور, بیکری گروسری کریانہ سٹور,ڈیری شاپس ,سویٹ شاپس بروز اتوار کام کر سکتے ہیں,

پھل اور سبزی کی دکانیں, چکن اور میٹ شاپس فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز بروز اتوار کام کر سکتے ہیں,

کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز, بجلی, گیس, انٹرنیٹ, سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز بروز اتوار کام کر سکتے ہیں,

کال سینٹرز اور میڈیا ہاوسز, آٹو ورکشاپس, آئل ڈپو اور منڈیاں بروز اتوار کام کر سکتے ہیں,

منڈیاں ( سبزی, پھل,اناج اور مویشی) کو اتوار کے روز بھی کھلنے کی اجا زت ہو گی,

فارمیسی, میڈیکل سٹورز, مراکز صحت, ویکسینیشن سینزترز, پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے 7 دن کام کی اجازت ہو گی,

تندور, بیکریز ,دودھ کی دکانیں, فوڈ ٹیک اوے, ای کامرس, کورئیر پوسٹل سروسز, گیس پانی بجلی کے دفاتر, سیلولر کمپنی, آٹو ورکشاپس, آئل ڈپو اور ہر طرح کی منڈیوں کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہو گی,

ان ڈور ڈائننگ 50 فیصد آکو پینسی کے ساتھ 11:59 تک جاری رہ سکے گی,

آوٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59 تک جاری رہے گی,

ہوٹل مالکان عملہ کی ویکسینیشن کے لیے پابند ہوں گے,

ان ڈور ڈائننگ صرف ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ہو گی,

پنجاب بھر میں ان ڈور شادی کی تقریب میں 200 اور آوٹ ڈور میں 400 کی اجازت ہو گی,

،شادی ہال مالکان عملہ کی ویکسینیشن کے لیے پابند ہوں گے,
تمام دفاتر کو پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ھے,

تمام سینما ہالز کو رات 1 بجے تک صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو سروس دینے کی اجازت ہو گی,

صوبہ بھر میں جمز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ھے,

تاہم جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں,

مالکان عملہ کی ویکسینیشن کا ذمہ دار ہو گا,

صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ھے,

تمام انٹرٹینمنٹ مراکز 50 فیصد آکوپینسی کے ساتھ کام کر سکیں گے,

ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس جیسے کہ مارشل آرٹس , کبڈی اور رگبی وغیرہ پر مکمل پابندی ہو گی

ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی,

تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو٪70 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی,

مال بردار گاڑیوں , ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنی حاصل ھے,

ٹرین سروس کل گنجائش کے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی,

صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا,

ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے,

تمام شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے,

بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں,

تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں