اسلام آباد
4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔
سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔
خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی
اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ آمد۔
آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے افسران کی شرکت۔
ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفننگ لی۔
اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ سید علی ناصر رضوی
ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد
تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں۔
تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے