حریم شاہ نے ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں محترمہ صندل خٹک کو گرفتار کروا دیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس، صندل خٹک کو گرفتار کر لیا گیا
ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد
ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت ہوئی،ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد،ایف آئی اے ملزمہ صندل خٹک کوگرفتارکر لیا
سینٹرل اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جج نے صندل خٹک کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا۔
اس قبل ٹک ٹاکر صندل خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔
سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔
#TIKTOK
#HAREEMSHAH
#TIKTOKER
#SUNDALKHATTAK
#SUNDALKHATTAKARREST
#FIA