پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون خلا میں بھیج دیا گیا ،  پاک سیٹ ایم ایم ون کے کنٹرول اسٹیشنز لاہور اور کراچی میں موجود  

پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون خلا میں بھیج دیا گیا ، پاک سیٹ ایم ایم ون کے کنٹرول اسٹیشنز لاہور اور کراچی میں موجود

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان، بحر ہند،مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کے بعض علاقوں کو بھی کوریج فراہم کرے گا
پاکستان ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون سپارکو اور چائنہ گریٹ وال انڈسٹری نے مل کر تیار کیا ہے

پاک سیٹ ایم ایم ون جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے

پاک سیٹ ایم ایم ون جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کی مواصلاتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے

پاک سیٹ ایم ایم ون پر موجود ایچ ٹی ایس ٹیکنالوجی ملک کے طول و عرض میں مواصلاتی سہولیات فراہم کرے گی

پاکستان اپنا SBAS سسٹم شروع کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گا
لانگ مارچ ایل ایم 3 بی راکٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کو خلا میں پہنچائے گا

پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم کا حامل دنیا کا 11 واں ملک ہو گا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائیٹ PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے پر پوری قوم کو مبارکباد.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے.پاکستانی سیٹلائیٹ PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے پوری پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ عبور کر لیا. پاکستانی سیٹلائیٹ کا چین کے Xichang Satellite Launch Centre سے خلاء میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے.ایسے اقدامات سے پاکستان اور پاکستانی عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے. سیٹلائیٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا بلکہ اس سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی.سیٹلائیٹ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گا. . پاکستانی سیٹلائیٹ کا زمین کے مدار میں 36 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر بھیجا جانا سپارکو اور متعلقہ اداروں کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم انہیں داد تحسین دیتی ہے.سیٹلائیٹ PakSat MM1 کا زمین کے مدار میں کامیابی سے پہنچنا پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے.اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سیٹلائیٹ PakSat MM1 اجرا ملک میں مواصلاتی نظام کی بہتری اور خلائی شعبے میں بڑی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو.
قائممقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم-1 کی کامیاب لانچ پر پوری قوم کو مبارکباد صدر مملکت نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا
پاکستان اس مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ سے بہتر مواصلاتی رابطے سے مستفید ہو گا،اس اہم کامیابی سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی، یہ ہماری دوسری کامیابی خلائی ترقی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے ، انشاءاللہ یہ سفر جاری رہے گا،
2024مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم-1 کی کامیاب لانچ پراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قوم کو مبارکباداسپیکر نے سٹیلائٹ ایم ایم-1 تیاری میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے
سیٹلائٹ ایم ایم -1 کی کامیاب لانچنگ خلائی ترقی کی جانب ایک اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔سیٹلائٹ ایم ایم-1 ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن جانب اہم پیشرفت ہے ایم ایم ۔1 مواصلاتی سیٹلائٹ سے تیز ترین انٹرنیٹ سہولیات میسر ہونگی ایم ایم-1 ملک کے موصلاتی رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔اہم ایم -1 کی کامیاب لانچنگ میں دوست ملک چین کا تعاون قابل ستائش ہے
ایم ایم ون کی لانچ سے پہلے وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ احسن اقبال کے سیٹلائٹ لانچ سائٹ چین سے خیالات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں