73

سزا یافتہ پرویز لوھسر کو سول ایوارڈ کے لئے مبینہ طور پر نامزد کرنے کے خلاف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور اوور سیز پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا نیشنل پریس کلب  کے سامنے مظاہرہ مظاہرین نے سزا یافتہ پاکستانی چودھری پرویز اقبال لوھسر کو سول ایوارڈ دینے کے لئے مبینہ طور پر نامزد کرنے کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پرویز لوھسر کو ایوارڈ دینے کے خلاف نعرے درج تھا  مظاہرے کی قیادت بارسلونا کے اوورسیز پاکستانی سردار ایاز عباسی اور پی ٹی آئی رہنما دانیال راجہ نے کی انہوں نے خبردار کیا کہ لوھسر کو ایوارڈ دیا گیا تو ایوان صدر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا یہ  وفاقی دارالحکومت میں لوھسر کو سول ایوارڈ پر نامزدگی کے خلاف دوسرا احتجاجی مظاہرہ تھا مقررین کا کہنا تھا کہ یورپ میں سزا یافتہ لوھسر کو سول ایوارڈ دینے سے یورپ میں پاکستان کے خدمات سرانجام دینے والے مخلص پاکستانیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی اس ناانصافی کا نوٹس لینے مطالبہ کیا مظاہرے کے شرکا ء کا وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں