اسلام آباد بیورو کریسی کی پھرتیاں ایک معصوم بچے کی جان لے گئی اسلام آباد میں سیاحوں کی حفاظت کے لئے گھڑ سوار فورس بھی مارگلہ ہلز میں مقامی سیاح کو نہ بچا سکی

اسلام آباد بیورو کریسی کی پھرتیاں ایک معصوم بچے کی جان لے گئی اسلام آباد میں سیاحوں کی حفاظت کے لئے گھڑ سوار فورس بھی مارگلہ ہلز میں مقامی سیاح کو نہ بچا سکی

ٹریل 5 اور ملحقہ مارگلہ ہلز پر نوجوان کی گمشدگی کا واقعہ۔
اسلام آباد پولیس نے نوجوان کی بحفاظت واپسی کیلئے فوری ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری کیا،جس میں سیف سٹی اسلام آبا دکے جدید تکنیکی وسائل اور انسانی ذرائع کو بروئے کارلایاگیا،طویل آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر نوجوان کی نعش ایک خطرناک کھائی سے مل گئی،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،تاکہ تمام پہلووں سے تفتیش کو عمل میں لایا جاسکے۔

اسلام آباد پولیس کوٹریل 5 اور ملحقہ مارگلہ ہلز میں نوجوان کے راستہ بھٹک جانے کے متعلق اطلاع موصول ہوئی ، وقوعہ کے متعلق اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری کیا، جس میں اسلام آباد پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پٹرول ،وائلڈ لائف ٹیم اور سیف سٹی اسلام آباد کے جدید ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی،اسی اسی کے ساتھ نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی گئی،پولیس ٹیموں نے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے بھی پوچھ گچھ کی ، طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر گم ہونے والے نوجوان کی نعش ایک خطرناک کھائی سے ملی،اس موقع پر ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود رہی اور انہیں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا،جبکہ پولیس نے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے نوجوان کی نعش کو کھائی سے نکالنے کیلئے بھی انتظامات کیے ،ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاوں پھسلنے سے خطرناک کھائی میں گر گیا،وقوعہ کی ہر زاویے سے تفتیش عمل میں لانے اور نوجوان کی ہلاکت کی وجوہات کو جاننے کیلئے پولیس ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں