78

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے دو مختلف واقعات میں 90 ہزار مالیت کی دو سونے کی انگوٹھیاں اور سڑک سے ملنے والا مردانہ پرس مالکان تک پہنچا دیا

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے دو مختلف واقعات میں 90 ہزار مالیت کی دو سونے کی انگوٹھیاں اور سڑک سے ملنے والا مردانہ پرس مالکان تک پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں شہباز دوستوں کے ہمراہ ساہیوال سے مری کی جانب جا رہا تھا ،دوران سفر وہ چکری سروس ایریا میں رکے جہاں ان کی دو سونے کی انگوٹھی گر گئی انگوٹھیوں کی مالیت 90 ہزار روپے تھی کچھ دور جانے کے بعد جب جب انہیں انگوٹھیاں گم ہونے کا احساس ہوا تو انہوں نے موٹر وے پولیس کے پاس رک کر مدد طلب کی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ موبائل کو موقع پر بھیجا گیا ۔ اس دوران موٹروے پولیس ، شہباز سے مسلسل موبائل کے ذریعے رابطے میں تھی بالآخر انگوٹھیاں اس ہوٹل کے قریب فرش پر پڑی ہوئی مل گئیں جہاں انہوں نے کھانا کھایا تھا ۔انگوٹھیاں مالک تک پہنچا دی گئی جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک اور واقعے میں دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کی ٹیم نے سڑک پر پھٹے ہوئے ٹائروں کے کچھ حصے دیکھے ۔جسے سڑک سے ہٹاتے ہوئے انہیں ایک مردانہ پرس ملا ۔پرس میں آٹھ ہزار پانچ سو دس روپے کے علاوہ چند ضروری کا کاغذات موجود تھے ۔پر سے ملنے والے فون نمبر پر رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ متعلقہ پرس میجر اویس کا ہے جن کی دوران سفر گاڑی خراب ہو گئی تھی اور سامان دوسری گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے پرس کھو گیا تھا ۔مزید ان کی درخواست پر پرس ان کے رشتہ دار کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں