چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کی جانب سے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کی جانب سے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، جو کہ زبردست مشکلات کے باوجود حاصل کیا۔ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام بجا طور پر قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کے اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر یقینی بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، انشاء اللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں