دریائے سندھ تونسہ بیراج پر محکمہ جنگلی حیات نے کاروائی کرتے ہوئے تونسہ بیراج جنگلی و آبی پرندوں کو غیر قانونی طریقے سے رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے پرندوں کو قبضے میں لے کر دوبارہ دریائے سندھ کے جنگلی مسکن میں چھوڑ دیا
تونسہ بیراج پر محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پرندوں کے شکاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے تونسہ بیراج ڈاؤن سٹریم دریائے سندھ میں پرندوں کے شکاریوں نے دریائی پرندے کی ایک قسم ( نیل بلاہی ) کے تین بڑے پرندے پالتو کرکے غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جن پرندوں کی آنکھیں اور پر باندھے ہوئے تھے محکمہ جنگلی حیات کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر جاکر کاروائی کرتے ہوئے پرندے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں اور شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے زندہ آبی پرندوں کو دوبارہ دریائے سندھ کے جنگلی مسکن میں ریلیز کردیاگیا ہے