24

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کمانڈرز نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں،وہ بدھ کوبلوچ ریجمنٹل سنٹر میں افسران سے خطاب کررہے تھے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پر بلوچ ریجمنٹل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے،بعد میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سنٹر کے پیشہ وارانہ معیار اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمانڈرز اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں،جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سطح پر کمانڈرزنئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیںاور انہیں پیشہ وررانہ صلاحیتیں حاصل کرنے کی طرف توجہ مرکوز رکھتے ہوئے موجودہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے آپ کوتازہ حالات سے باخبر رکھنا چاہیے،اس سے قبل بلوچ رجمنٹل سنٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ،انسپکٹر جنرل آرمز لیفننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سنٹر بریگیڈیرعثمان ابن ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں