12

شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹرسائیکل سوار

ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹرسائیکل سوار ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمے داری میٹروپول چوک سے ائیرپورٹ تک ہے اور ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کاکام آگاہی کی فراہمی اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

ریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کو ابھی چالان کا اختیار بھی نہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں