27

ایک سال تک سوئی گیس کا بل رنگو تاجک کے عوام کو نہیں ملا

تاجک نیوز (جبار احمد تبسم سے) اندھیر نگری چوپٹ راج،محکمہ سوئی گیس اٹک کا عملہ بے تاج بادشاہ بن گیا اٹک کی تحصیل حضرو کے گاوں رنگو تاجک میں ایک سال سے سوئی گیس کا بل عوام کو نہ ملنا تبدیلی سرکار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام گیس کے بل کے حصول کے لیے شدید پریشان تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس اٹک کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت محکمہ کی من مانیاں عروج پر تحصیل حضرو علاقہ چھچھ کے گاوں رنگو تاجک ایک سال سے مسلسل سوئی گیس کے بل نہ ملنا محکمہ کی ناقص پالیسی ہے علاقہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جیب سے نیٹ پر بل نکلوا کر جمع کرانے پر مجبور ہے اور اکثر عوام گیس بل نہ ملنے پر اضافی چارج کے ساتھ مشکل سے بل جمع کراتے ہیں عوام کو گیس کے بل ایک سال سے نہ بھیجنا موجودہ حکومت اور ضلع اٹک کی سیاسی منتخب قیادت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں