24

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی

*تربت* : بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں ڈی بلوچ تربت روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ذرائع

تربت ائیرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش فرمانے والے وطن کے بہادر بیٹے نائک عقیل عباس کا تعلق ضلع چکوال سے ہے
اللہ تعالی آپ کی شہادت قبول اور درجات بلند فرمائے

تربت میں دہشت گردی کے واقعہ/چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی مزمت

اللہ شہید سپاہی نائیک عقیل عباس کے درجات بلند کرے، چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، چئیرمین سینیٹ

ملک کی حفاظت کیلئے دھرتی کے بیٹوں کی قربانیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی، صادق سنجرانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں