24

رینجرزسندھ اور پولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن 15 گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن۔ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کر تے ہو ئے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان بڑے پیمانے پر منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے بر آمد شدہ منشیات کی تفصیل درج زیل ہے:۔
1۔چرس 57.465 کلو گرام
2۔ہیروئن 1.680 کلو گرام
3۔کرسٹل 780 گرام
4۔آئس332 گرام
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات، اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
*ترجمان سندھ رینجرز*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں