32

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی وی ویگیوری (Mr. Lesslie C. Vaguerie)کی ملاقات

اسلام آباد۔ 10 جون

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی وی ویگیوری (Mr. Lesslie C. Vaguerie)کی ملاقات

ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث مجرم عمر شیخ، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو

انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہیں- امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

انسانی سمگلنگ اور منشیات کے کیسوں میں کاروائی کو مزید تیز کرنے کے خواہشمند ہیں-امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت نے دو نئے قوانین نافذ کیے ہیں۔وزیر داخلہ

امید ہے نئے قوانین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بہت مدگار ثابت ہونگے۔وزیر داخلہ

انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک -افغان سرحد پر باڑ بھی بہت موثر ثابت ہورہی ہے۔ وزیر داخلہ

پاکستان نے گذشتہ برس انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر داخلہ

انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی رعائیت کےمستحق نہیں۔ قانون کے مطابق سزائیں پائیں گے۔وزیر داخلہ

انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ (INL) مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کررہا ہے۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

امید ہے منشیات کے خاتمے کے قوانین میں اصلاحات کے لئے ادارے کی معاونت کارگر ثابت ہوگی۔امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

پاکستان میں منشیات کنڑول کے حوالے سے سخت ترین سزائیں موجود ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔وزیر داخلہ کی امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کو یقین دہانی

ڈینئیل پرل کیس میں ملوث عمر شیخ کی رہائی کے معاملے کو امریکہ بہت سنجیدگی سے دیکھتاہے۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

عمر شیخ کی رہائی کے خلاف سندھ اور وفاق کی اپیلیں دائر ہوچکی ہیں۔ وزیر داخلہ

عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ میں کاروائی مسلسل جاری ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں عمر شیخ کے معاملے کو دیکھا جائیگا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں