65

خاتون کی ٹانگیں چھت سے باندھ کر دو نوجوانوں کی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا 

سوشل میڈیا پر خاتون کی ٹانگیں چھت سے باندھ کر دو نوجوانوں کی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا 
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں افراد ایک خاتون کو نہایت دردناک اندازمیں تشددکا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بربریت یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک نوجوان کیمرے میں پوز بھی بناتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے سفیدرنگ کا لباس پہن رکھاہے اور چارپائی پر لیٹی ہوئی ہے جس کی ٹانگیں کپڑے کے ساتھ چھت پر لگے گارڈر کے ساتھ باندھی ہوئی ہے ، ایک شخص ہاتھ میں چھڑی تھامے اس سے کچھ پوچھنے کی کوشش کر رہاہے اور ساتھ ہی اسے تشدد کا نشانہ بھی بنا رہاہے ،خاتون مسلسل روتی ہوئی معافیاں مانگتی دکھائی دیتی ہے ۔ اس دوران وہاں موجود دوسرا شخص ویڈیو بنانے میں مصروف ہے ۔
ابھی تک یہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ یہ خاتون نے دو افراد کے ظلم کو اور کتنی دیر برداشت کیا اور یہ واقعہ کہاں پر پیش آیاہے تاہم اب یہ سیکیورٹی اداروں پر منحصر ہے کہ وہ اس ویڈیو کو ٹریک کرتے ہوئے ان درندہ صفت انسانوں کو جیل میں ڈالیں اور ان کو اس ظلم پر کڑی سزا دلوائی جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں