28

پنجابی ادب کی معروف شاعرہ واديب کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 34برس تھی۔

لاہور : پنجابی ادب کی معروف شاعرہ واديب کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 34برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ و اديب کرن وقار کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔
کرن وقار نے صرف 34برس کی عمر پائی جبکہ ان کی ایک شیرخوار صاحبزادی بھی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن وقار کچھ دن سے لاہور کے اسپتال ميں زيرعلاج تھيں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اس سے قبل کرن وقار کی والدہ اور بھاٸی بھی کورونا وائرس ک اشکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں