26

سابق صدر ایوب خان کی صاحبزادی اور شہید اسفندیار کی والدہ کو سپرد خاک کردیا گیا

سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان مرحوم کی بیٹی انتقال کر گئیں ، مرحومہ پی پی پی کے مرکزی رہنما میانگل شہریار امیر زیب اورسابق صوبائی وزیر تعلیم اسفندیار مرحوم کی والدہ ماجدہ تھیں ، مرحومہ کو سیدو شریف میں سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں سابق و موجودہ صوبائی وزراء ، ممبران اسمبلی ، عسکری و سول حکام اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سوات فلور ملز میں ہو رہی ہے ، مرحومہ پرنس میانگل امیرزیب مرحوم کی بیوہ ، فیلڈ مارشل ایوب خان کی بیٹی ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی ہمشیرہ جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان کی پھوپھی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں