63

عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ضروری ہدایات وزارت صحت سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی۔

اسلام آباد/مکہ مکرمہ(محمدارشدسے )حج 2021 سے متعلق سعودی وزارت صحت نے ہدایات جاری،عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ضروری ہدایات وزارت صحت سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی۔عازمین حج کو ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔اندرون مملکت سے حج جانے والے وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرلیں بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا۔بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوائے جانے ثبوت پیش کریں۔حج سیزن میں کام کرنے والوں کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ منظورشدہ کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرچکے ہوں۔حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طورپر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گاجس کے 48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس کی ٹیمیں عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کریں گی۔ذوالحجہ سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 60 فیصد تک مقررہ عمر18 سے 60 برس کی حد کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں