47

دور حاضر کی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے- ائیر چیف

”دور حاضر کی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے“  ان خیالات کا اظہار سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلنس میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا، ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے اخذ کردہ نتائج اس بات کے غماز ہیں کہ ہماری حربی تربیت، حقیقی منظرنامے پر استوار ہے۔ آپ کو دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور اس کی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔“ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلنس بالعموم اور کمبیٹ کمانڈرز اسکول بالخصوص، مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرز  کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا۔ کمبیٹ پائلٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز کے مابین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی۔ پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں