43

پاکستان بار کونسل اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ غنڈہ گردی چیف جسٹس پر حملہ کرنے والے اور قبضہ گروپ وکلا کی حمائیت نکل آئی 25 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل کی آج مورخہ 23 فروری کو ہونے والی میٹنگ میں درج ذیل فیصلے کیے گئے

1۔ وکلاء کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لیے جائیں
2۔ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے
3۔ وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عدالت کے اختیار میں نہیں بلکہ یہ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارکونسلز ، اسلام آباد بارکونسل کا اختیار ہے۔
4۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرانے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔
5۔ وکلاء کے خلاف تادیبی کاروائی کے نوٹس کو واپس لیا جائے۔
6۔ اسلام آباد بار کونسل کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے پاکستان میں مورخہ 25 فروری کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
اور ان تمام مطالبات کی حتمی تاریخ 28 فروری قرار دی گئی ہے۔ بصورت دیگر کل پاکستان وکلاء کنونشن مارچ کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں