36

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑھتے واقعات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لئے اہم مشاورتی اجلاس طلب

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑھتے واقعات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لئے اہم مشاورتی اجلاس طلب

اجلاس انٹرنیشنل لائیرز فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کل دن ایک بجے ہوگا۔اجلاس میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوں گے

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کرے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اسلام آباد)انٹرنیشنل لائیرز فورم نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑھتے واقعات کے سدباب بالخصوص توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے تمام مسالک و مکاتب فکر کے نمائندوں کا اہم اجلاس کل(جمعرات کو)طلب کرلیا ہے۔اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دن ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔دوسری طرف توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل(جمعرات کو)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ مجرمان کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔مدعی مقدمہ نے ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی شمولیت پر اعتراض کررکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑھتے واقعات کے سدباب بالخصوص توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب تین مجرمان عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد سلطانی کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے تمام مسالک و مکاتب فکر کے نمائندوں کا اہم مشاورتی اجلاس کل(جمعرات کو)اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس انٹرنیشنل لائیرز فورم کے چیئرمین حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل(اسلام آباد ہوٹل میلوڈی)میں دن ایک بجے طلب کیا ہے۔اجلاس میں شرکت کے لئے راولپنڈی/اسلام آباد کے جید علمائے کرام،تاجر،وکلاء،ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل مرتکب کیا جائے گا۔جس کا اعلان اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے جرم کی پاداش میں سزائے موت پانے والے مذکورہ مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل(جمعرات کو)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ مذکورہ مجرمان کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی مذکورہ بنچ میں شمولیت پر اعتراض کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں