63

سندھ بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی

صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں

صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو کارروائی کی جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں

یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں