لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موٹر ساٸیکل سوار پر ڈنڈے برسانے والا وحشی درندہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان ازہان الرحمن اور فہد خان سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے اسلحہ اور ڈبل کیبن ڈالے سمیت گرفتار۔ ملزمان نے موٹر ساٸیکل سوار پر ڈنڈے برسانے اور بچیوں کو ہراساں کرنے کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 راٸفلز میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برامد، واقعہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج۔
شہریوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور