پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے درمیان شیرپاؤ ہاؤس میں ملاقات
ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیرپاؤ بھی موجود تھے
گورنر فیصل کریم کنڈی اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے درمیان صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام، عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی عمل تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت جاری رکھنے پر زور
عوامی فلاح و بہبود، امن کے قیام اور صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتیں مثبت کردار ادا کریں، گورنر فیصل کریم کنڈی