آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی آمد، ٹھنڈی برفانی ہواؤں اور بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا
نیلم، مظفرآباد اور پونچھ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ٹھنڈی برفانی ہواؤں اور بادلوں کے خوبصورت مناظر نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سردیوں کے کپڑے، جرسی، کوٹ، شالیں، کمبل اور لحاف الماریوں، صندوقوں اور بکسوں سے نکال کر استعمال سے پہلے اچھی طرح دھوئیں اور دھوپ لگائیں۔
اسی طرح گرمیوں کے کپڑے دھلے ہوئے ہونے کے باوجود الماریوں اور بکسوں میں رکھنے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھوپ لگانا بہتر ہے، تاکہ نمی اور بند جگہوں میں پیدا ہونے والی بو سے بچا جا سکے۔
احتیاطی تدابیر اپنائیں، صفائی کا خیال رکھیں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو موسم کی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھیں۔