آزاد کشمیر: 14 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا الزام، 70 سالہ شخص سمیت دو ملزمان گرفتار

آزاد کشمیر: 14 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا الزام، 70 سالہ شخص سمیت دو ملزمان گرفتار

آزاد کشمیر کی تحصیل دھیرکوٹ میں آٹھویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پولیس نے 70 سالہ مزمل اور 20 سالہ کاشان کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ تھانہ ساہلیاں کی حدود میں پیش آیا۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر تفتیش جاری ہے۔
آزاد کشمیر کی تحصیل دھیرکوٹ میں کمسن طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ ساہلیاں کی حدود میں آٹھویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 70 سالہ مزمل اور 20 سالہ کاشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران اس پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس سنگین جرم میں گرفتار ملزمان کے علاوہ مزید افراد بھی ملوث ہیں۔ واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جائے اور جرم میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس کی تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی کے بعد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں