لاہور واقعے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب، مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا: اسد قیصر

لاہور واقعے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب، مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا: اسد قیصر

پشاور: اسپیکر سابق قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ لاہور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس اور قرارداد منظور کرکے آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے شہید کارکن کی فاتحہ خوانی کے لیے لاہور گئے تھے اور ان کے ساتھ رویے سے پورے خیبرپختونخوا کے عوام کی توہین ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو ہیں، انہیں پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کا دورہ کرنے اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے سے کوئی حکومت یا قانون نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دورے جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں