راولپنڈی: لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان روابط اور تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ لبنانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔