اسلام آباد: پمز ہسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد لایا گیا۔
پمز کے ڈاکٹروں کے علاوہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے دو ماہرینِ چشم نے بھی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق تمام تشخیصی ٹیسٹوں اور ماہرین کی آراء کی روشنی میں میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی حتمی میڈیکل فٹنس رپورٹ تیار کر لی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی پرائیویسی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا، جبکہ پمز انتظامیہ رپورٹ کو عوامی سطح پر جاری نہیں کرے گی۔