اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارج میں طلب بھارت میں امریکی سفیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے اور اسے ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے والے بیان پر شدید احتجاج

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا، امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے اور اسے ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے والے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

پاکستان نے امریکی سفیر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ متعلقہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی فریق پر زور دیا کہ واشنگٹن کے عوامی بیانات جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کے حوالے سے اس کے دیرینہ مؤقف اور بین الاقوامی قانون و اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونے چاہئیں۔

پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت تنازع جموں و کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی فریق سے مطالبہ کیا کہ اس کے بیانات میں جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو ملحوظ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں