راولپنڈی: دریائے سواں میں ڈوبنے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی
راولپنڈی: دریائے سواں میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے پل سے نیچے گر کر ڈوبنے والی لڑکی کی شناخت کومل جان دختر جان عالم، سکنہ گلستان کالونی راولپنڈی کینٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والی لڑکی کے ورثا سے رابطہ ہوگیا ہے اور وہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لڑکی کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔